Live Updates

پی ٹی آئی اسمبلیوں میں استعفوں کے بعد کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی‘اعجاز چوہدری ،بڑے پیماپنے پر دھاندلی ہوئی ، موجودہ حکمران دھاندلی کی پیدوار ہیں اس لئے پی ٹی آئی موجودہ جعلی حکومت کو نہیں مانتی،وزیرداخلہ نے خود تسلیم کیا ہر حلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی‘صدر تحریک انصاف پنجاب

ہفتہ 6 ستمبر 2014 20:53

پی ٹی آئی اسمبلیوں میں استعفوں کے بعد کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسمبلیوں میں استعفوں کے بعد ہونے والے کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، 22 ستمبر کو پی پی 162 شیخوپورہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی، عام انتخابات میں بڑے پیماپنے پر دھاندلی ہوئی ، موجودہ حکمران دھاندلی کی پیدوار ہیں اس لئے پی ٹی آئی موجودہ جعلی حکومت کو نہیں مانتی ، تحریک انصاف نے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کیا اورآج پُرامن طریقے سے جمہوری احتجاج کر رہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے فلور پر حکومتی وزیرداخلہ نے خود تسلیم کیا کہ ہر حلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

انتخابات کے بعد چودہ حلقے ابھی تک کھولے گئے ہیں ہر حلقے میں سے ریکارڈ دھاندلی ثابت ہو چکی ہے ۔این اے 128 میں ہونے والی ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد 75 ہزار ووٹ جعلی ثابت ہوئے ہیں ۔حکومت ووٹوں کی جانچ پڑتا ل کے عمل سے خوفزدہ تھی اسی لئے پی ٹی آئی کے چا ر حلقوں کی جانچ پڑتال کے مطالبے کونہیں مان رہی تھی۔

موجودہ حکمران سیاسی و اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں اور انہیں اقتدار میں رہنے کا مزید حق حاصل نہیں ہے کیونکہ حکمرانوں نے عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کیا ہے ۔، تحریک انصاف اپنا پُرامن احتجاج اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ ووٹ لینے والی حکمران جماعت (ن) لیگ عوام سے جھوٹ پے جھوٹ بولے جا رہی ہے کہ 11 مئی 2013 ء کے انتخابات ملکی تاریخ کے صاف اور شفاف تھے ۔

اب دھاندلی کے تمام ثبوت تحریک انصا ف کے پاس ہیں ،انتخابات میں بدیانتی کرنے والا ٹولے کو بھی بے نقاب کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ دودوھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ۔ عوام کے ووٹ الیکشن کمیشن کے تھیلوں کی بجائے کھاد کی بوریوں میں بھرے ہوئے جعلی ووٹ نکل رہے ہیں۔تحریک انصاف اصولی موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پہلی دفعہ عوام میں شعور بیدار کیا ہے اور اب ہر پاکستانی کی زبان زدِعام ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور موجودہ حکومت بھی جعلی ہے۔اسی لئے عوام عمران خان کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی باتیں عوام کے دلوں میں گھر کررہی ہیں اور وہ ملک میں صرف ایک سچا اور کھرا لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات