دھرنے پر بیٹھے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، وزیر اعظم

اتوار 7 ستمبر 2014 14:31

دھرنے پر بیٹھے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، وزیر اعظم

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سالہ کا ریکارڈ توڑدیا،جولوگ دھرنا دیے ہوئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور فضائی جائزہ لیا۔۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سالہ کا رکارڈ توڑدیا، حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں،وسائل زیادہ ہوں تونئےمنصوبے بن سکتے ہیں تاکہ نقصانات سےبچاجاسکے،دھرنا دینے والے لوگ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں،جوپاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں قوم ان کا نوٹس لے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم تھا۔

متعلقہ عنوان :