پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی

اتوار 7 ستمبر 2014 16:02

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) نامعلوم ہیکرز نے پاکستان تحریک انصاف کے سونامی کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے لانچ ویب سائیٹ کو ہیک کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہیکسرز کریو نامی گروپ نے ’’فنڈ یور سونامی ڈاٹ کام‘‘ نامی ویب سائیٹ کو ہیک کرکے اس میں عمران خان کی تصویر اور پاکستان تحریک انصاف کے پرچم کے علاوہ امریکی پرچم چسپاں کیا ہے، ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ پر یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ عمران خان امریکی ایجنٹ ہیں، اس سلسلے میں ہیکرز نے انگریزی میں یکساں مفہوم والے 2 جملے درج کئے ہیں جن میں ایک کو امریکا جبکہ دوسرے کو عمران خان سے منسوب کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی ہیک شدہ ویب سائٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔