Live Updates

”اماں مان گئی“ جمشید دستی نے استعفیٰ عمران خان کے حوالہ کر دیا

اتوار 7 ستمبر 2014 16:31

”اماں مان گئی“ جمشید دستی نے استعفیٰ عمران خان کے حوالہ کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) آزاد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی نے رکنیت سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے ماں کو منا لیا اور استعفیٰ عمران خان کو دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ آزاد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جمشید احمد دستی کو ان کی والدہ نے استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا تھا جس پر جمشید احمد دستی نے استعفیٰ نہیں دیا تھا اب اس نے والدہ کو استعفیٰ دینے پر آمادہ کرلیا ہے اور اپنا استعفیٰ عمران خان کو جمع کرادیا ہے اور اس حوالے سے اپنی والدہ کو منالیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :