پاکستان میں سیلاب: مودی کی مدد کی پیشکش
اتوار 7 ستمبر 2014 19:30
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلابوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے معاونت کی پیشکش کر دی۔اتوار کو دکن کرانیکلز کی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں مودی کے حوالے سے بتایا گیا کہ 'اس تکلیف دہ گھڑی میں اگر پاکستانی حکومت چاہے تو ہندوستانی سرکار انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت کے لئے تیار ہے'۔
یہ پیشکش ایسے وقت سامنے آئی جب مودی دریائے جہلم میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے پھیلنے والی تباہی کے بعد ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر ہیں۔مودی نے جموں و کشمیر میں سیلاب کو'قومی سطح کی آفت' قرار دیتے ہوئے دوسری ریاستوں سے ریلیف کوششوں میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے پر زور دیا۔(جاری ہے)
ہندوستانی وزیر اعظم نے آفت زدہ علاقوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
خیال رہے کہ شمالی ہندوستان اور پاکستان کے وسیع و عریض علاقوں میں شدید مون سون بارشوں سے آنے والے سیلابوں سے اب تک تقریباً تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دونوں ملکوں میں کئی دیہات زیر آب آچکے ہیں اور حکام ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے ان علاقوں میں پھنسے لوگوں تک پہنچنےکی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان میں چار ہزار سے زائد مکان تباہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا میں ہر سال جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون کے موسم میں سیلابوں سے شدید تباہی پھیلتی ہے۔2010 میں سیلابوں سے پاکستان میں 1700 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.