Live Updates

نواز شریف! یہ قوم بکنے والی نہیں، ساڑھے نو بجے نئے انکشاف کروں گا: عمران خان

اتوار 7 ستمبر 2014 20:06

نواز شریف! یہ قوم بکنے والی نہیں، ساڑھے نو بجے نئے انکشاف کروں گا: عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رات ساڑھے 9 بجے نئے انکشافات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف! یہ قوم بکنے والی نہیں ہے، رات ساڑھے نو بجے تقریر میں نئے انکشافات کروں گا، نواز شریف کے استعفے کے بغیر نہیں جا سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ جو پاکستانی آزادی مارچ کے دھرنے میں نہیں پہنچے وہ فوری طور پر شریک ہوں اور تاریخ کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں ایک قوم بن رہی ہے، ظالم حکمرانوں نے مظلوم عوام کو تقسیم کر رکھا تھا لیکن اب وہ قوم بن گئی ہے اور ظالموں کا مطالبہ کرنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات