بارشوں کے بعد تحریک انصاف کے مظاہرین ابتدائی دو روز میں بالکل میدان چھوڑ گئے تھے ،عوامی تحریک کے بھی پانچ سو سے زائد مظاہرین بارشوں کا فائدہ اٹھا کر دھرنے سے غائب ،عوامی تحریک کے دھرنے میں مظاہرین کی تعداد پانچ سے سات ہزار کے قریب رہتی ہے ،جس میں منہاج القرآن کے تین ہزار سے زائد ملازمین،طلباء وطالبات اور 500سے زائد ایسے مظاہرین بھی شامل ہیں جنہیں اجرت دیکر لایا گیا، وزارت داخلہ کودھرنوں کے حوالہ سے تازہ رپورٹ میں انکشافات
اتوار 7 ستمبر 2014 21:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) حالیہ بارشوں کے بعد تحریک انصاف کے مظاہرین ابتدائی دو روز میں بالکل میدان چھوڑ گئے تھے جبکہ عوامی تحریک کے بھی پانچ سو سے زائد مظاہرین بارشوں کا فائدہ اٹھا کر دھرنے سے غائب ہوئے۔ عوامی تحریک کے دھرنے میں مظاہرین کی تعداد پانچ سے سات ہزار کے قریب رہتی ہے جس میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے تاہم اس تعداد میں منہاج القرآن کے تین ہزار سے زائد ملازمین کے علاوہ منہاج القرآن کے طلباء و طلبات اور 500سے زائد ایسے مظاہرین بھی شامل ہیں جنہیں اجرت دیکر لایا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بات حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد وزارت داخلہ کو اسلام آباد میں دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین کے حوالے سے دی گئی ایک تازہ رپورٹ کہی گئی ہے جس میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کے متعلق وزارت داخلہ کوتازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں تحریک انصاف کے مظاہرین سے متعلق وزارت داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے ابتدائی دو روز کے دوران تحریک انصاف کے تمام مظاہرین دھرنے کے مقام سے غائب ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد مظاہرین کے غائب ہونے پر پارٹی کی سنیئر قیادت نے شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف کے مظاہرین کی تعداد اب چار پانچ سو سے قریب بھی بہت مشکل سے ہوتی ہے اور یہ مظاہرین بھی صرف شام کے وقت عمران خان کا خطاب سننے کے لئے آتے ہیں اور اس کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے میں پارٹی کارکنان کی جگہ پارٹی کے عہدیداران کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جہاں یونین کونسل سے لیکر تحصیل اور تحصیل سے لیکر ڈسٹرکٹ اور اس سے بڑی سطح تک کے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے پارٹی عہدیداران کو دھرنے میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں عوامی تحریک کے مظاہرین کے حوالے سے بھی دلچسپ معلومات دی گئی ہے جہاں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عوامی تحریک کے مظاہرین میں منہاج القرآن کے 3ہزار سے زائد ملازمین کے علاوہ منہاج القرآن کے طلباء و طالبات اور اجرت پر مختلف علاقوں سے لائے گئے مظاہرین بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ عوامی تحریک کے جلسے میں جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لوگو ں کی تعداد نا صرف زیادہ ہے بلکہ ان علاقوں سے اجرت پرلائے ہوئے لوگ بھی شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.