لاہور میں (ن) لیگ کی ایم پی اے شمیم اختر کے شوہر پراسرار طور پر ہلاک

پیر 8 ستمبر 2014 11:30

لاہور میں (ن) لیگ کی ایم پی اے شمیم اختر کے شوہر پراسرار طور پر ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شمیم اختر کے شوہر پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ خواتین کی مخصوص نشت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شمیم اختر کے 70 سالہ شوہر کبیر احمد لاہور کے علاقے سمن آباد ڈی بلاک میں اپنے گھر پر پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

رکن پنجاب اسمبلی شمیم اختر نے پولیس کو اپنے بیان مین کہا ہے کہ وہ گزشتہ رات ایک شادی کی تقریب سے جب واپس گھر پہنچی تو ان کے شوہر مردہ حالت میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبیر احمد کے قتل میں ان کا محلے دار نومی ملوث ہوسکتا ہے کیوں کہ اس سے قبل انہیں دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔

تھانہ سمن آباد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش پوسٹ پارٹم کےلئے میؤ اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ مدعیہ کی جانب سے پولیس کو یہ اطلاع دی گئی ہے ان کے شوہر کو کچھ عرصے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں جس کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :