ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے68 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

پیر 8 ستمبر 2014 11:33

ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے68 پر ضمنی انتخاب کیلئے ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 68 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ ڈیرہ اسماعیل کان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 68 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

حلقے میں رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 900 سے زائد ہے، ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں 108 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 29 کو حساس جبکہ 31 کو حساس ترین قرار دیئے گئے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں سرکاری طور پر تعطیل ہے۔

ضمنی انتخاب میں 16 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے احتشام جاوید اکبر اور آزاد امیدوار سابق صوبائی وزیر مال مرید کا ظم شاہ کے درمیان ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست سابق رکن جا وید اکبر خان کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :