ہدایتکار اقبال کشمیری کیساتھ کام کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے‘ مدھو

پیر 8 ستمبر 2014 13:17

ہدایتکار اقبال کشمیری کیساتھ کام کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے‘ مدھو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) اداکارہ مدھو نے کہا ہے کہ تجربہ کار ہدایتکار اقبال کشمیری کیساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے‘ انہوں نے درجنوں کامیاب فلمیں اس انڈسٹری کو دی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اقبال کشمیری کیساتھ فلم ”واہ مولا“ میں کام کررہی ہوں۔ وہ محبت اور محنت سے کام کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے میں لالی ووڈ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ بچپن سے ہی فلم میں کام کرنا میرا شوق رہا ہے۔