چربی کم کرنے کے لئے دس گلاس پانی روزانہ پئیں

پیر 8 ستمبر 2014 13:38

چربی کم کرنے کے لئے دس گلاس پانی روزانہ پئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) ہم نے یہ نصیحت اپنی زندگی میں کئی مرتبہ سنی ہے کہ دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی استعمال کریں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا ورن زیادہ ہے یا تیزی سے بڑھنے کا رجحان ہے اور آپ ہائی کیلوریز غذائی کھانے کے عاد ہیں تو آپ کو چاہئے کہ دن میں آٹھ دس گلاس پانی ضرور پئیں اس سے آپ کے وزن میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔

پانی سے آپ کا BMIکم ہوتا ہے اگر آپ آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں اور کم کیلوریز والی غذا کھائیں تو آپ کا BMI کم ہوگا۔ کھانے سے قبل پانچ سوملی لیٹر پانی پینے سے کیلوریز کم ہوتی یہں اور وزن کم رہتا ہے اور اس عادت کے نتیجے میں باڈی انڈکس BMI کم ہوتا ہے۔ پانی چربی جلانے میں مدد دیتا ہے ہائی کیلوریز والے بیوریجز کی نسبت پانی پینے سے آپ کے جسم پچاس فیصد چربی زیادہ کم ہوتی ہے کھیلوں کے دوران پسند آنے سے صرف آپ کے جسم کا دو فیصد پانی خارج ہوتا ہے لیکن اسے آپ کے کھیلنے کی صلاحیت بڑی حدتک کم ہوجاتی ہے پانی کے زیادہ استعمال سے آپکی گیمز تہہ ہوتی ہیں اور پانی کی کمی کا خطرہ بھی نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

پانی غنورگی اور اعضا شکنی کے خلاف لڑتا ہے اگر آپ دیر تک چلنے والی پارٹیوں میں آپ نے پوری طرح پانی پی رکھا ہوتو آپ کو غنورگی نیہں ہوتی لہذا ایسی مواقع ہوں تو پہلے ہی جسم میں پانی کی تعداد پوری رکھیں اگر آپ کو لمبا ہوائی سفر درپیش ہو تو پوری طرح پانی یپ کر نکلیں اس سے دوران پرواز قہہ نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :