سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کا دورۂ آزاد کشمیر

پیر 8 ستمبر 2014 14:35

سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کا دورۂ آزاد کشمیر

راولا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) .بارشوں اور سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کےلیے وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پروزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ آزاد کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 64 افراد جاں بحق اور 24 ہزار افراد بے گھرہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں مکانات، 12 پل اور بجلی کے منصوبوں کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیراورپاکستان میں بارشوں سے آنے والی تباہی افسوس ناک ہے، پنجاب میں تباہی گنجائش سے زیادہ پانی آنےکے باعث ہوئی، دعا کرتے ہیں کہ اللہ سندھ کو آنے والے سیلاب سے محفوظ رکھے۔ وزیر اعظم نے بارشوں سے کشمیر اور دوسرے علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گنجائش سے زیادہ پانی آنےسے تباہی ہوئی ہے، متاثرین کی دیکھ بھال ریاست کا فرض ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے نقصانات کا مداوا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں لوگ مشکل میں گھرے ہوں گے وہاں وہاں پہنچوں گا، ان مسائل سے نہیں گھبرانا چاہیئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم ان دھرنوں کو ناپسند کر رہی ہے اور انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ سمجھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :