Live Updates

تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات ختم، دو تین معاملات پر اختلاف رائے موجود ہے: شاہ محمود قریشی

پیر 8 ستمبر 2014 17:26

تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات ختم، دو تین معاملات پر اختلاف رائے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی کمیٹی کے رکن شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں بہت سے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی میڈیا سے بات چیت کئے بغیر ہی روانہ ہو گئی تاہم اسحاق ڈار نے صرف اتنا کہنے پر ہی اکتفا کیا کہ وہ دوبارہ مذاکرات کیلئے آئیں گے۔

حکومتی ٹیم کی روانگی کے بعد تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور بہت سے معاملات میں پیش رفت اور اتفاق ہوا ہے تاہم دو تین معاملات پر اختلاف رائے ہے جسے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تعطل کو توڑ کر آگے بڑھنا چاہتی ہے، ایسا جملہ نہیں کہنا چاہتا جس سے ماحول خراب ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات