چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے، شرمیلا فاروقی

پیر 8 ستمبر 2014 17:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے۔ آزادی مارچ کے حوالے سیشرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دھرنا، دھرنا نہیں ہے میوزیکل کنسرٹ ہوتا ہے ،عمران خان اپنے تمام ایم این اے کا استعفی نہیں لے سکے میاں صاحب کا استعفی کیا لیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہت متاثر ہوا ہے۔سکھر میں قائم میر معصوم شاہ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر شرمیلا فاروقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قادری صاحب خود تو کنٹینر میں بیٹھے ہوئے ہیں ، عورتوں اور بچوں کو شیلڈ بنا کر استعمال نہ کریں، ہمیں جمہوریت سے لگا ہے، ہم میاں صاحب کو بچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بینظیر بھٹو تک ملک میں بڑی سازشیں ہوئیں ہیں، ہم نے آمرانہ دور میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سابق صدر آصف علی ذرداری نے جمہوری فورسز کو اکٹھا کیا اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے سیلاب سے نمٹنے کے لئے سابق صدر آصف علی ذرداری نے تمام ایم پی ایز کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں خود وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :