مذاکرات کی گاڑی آہستہ آہستہ منزل کی طرف بڑھ رہی ہے: سراج الحق

پیر 8 ستمبر 2014 18:00

مذاکرات کی گاڑی آہستہ آہستہ منزل کی طرف بڑھ رہی ہے: سراج الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات کی گاڑی آہستہ آہستہ منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ جبکہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مذاکرات کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا اور ڈیڈ لاک کو ختم کرنا تھا جس میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پوری قوم اس وقت اسلام آباد کی جانب دیکھ رہی ہے اور یہ توقع کر رہی ہے کہ سیاسی بحران کا جلد از جلد کوئی حل نکل آئے۔ جو پیچھے ہٹے گا قوم اس کو شاباش دے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب اور کشمیر میں متاثرین سیلاب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ قوم اور حکومت سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کا ساتھ دیں۔ قوم پر پڑنے والی آزمائش سے نمٹنا سب کی ذمہ داری ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ قربانی اور برداشت وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :