ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے لاہور لائنز کی ٹیم کو بھارت نے ویزے جاری کر دیئے

پیر 8 ستمبر 2014 18:43

ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے لاہور لائنز کی ٹیم کو بھارت نے ویزے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے لاہور لائنز کی ٹیم کو بھارت نے گزشتہ روز ویزے جاری کر دیئے۔ اور وہ آج 9 ستمبر کو صبح 3 بجے جیت کے عزم کے ساتھ لاہور ایئر پورٹ سے بذریعہ طیارہ نئی دہلی کے لئے روانہ ہوگئی۔ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم 6 بین الاقوامی اور بقیہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

لاہور لائنز امن و سلامتی کا پیغام لیکر چیمپئنز لیگ میں حصہ لینے جا رہی ہے۔ ہمارے تمام کھلاڑی کے جذبے سے سرشار ہیں اور ہم ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔ اور فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ حفیظ نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے اچھی تیاری نہیں کر سکے تاہم ٹیم نے انڈور اچھی تیاری رکھی ہے اور ہر کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

حفیظ نے کہا کہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے تاہم ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ کوالیفائنگ راؤنڈ سے نکل کر فائنل راؤنڈ میں پہنچیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی بھارت گئے وہاں پر ہمیں بہت پیار ملا اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم بھارت میں اچھا تاثر چھوڑ کر آئیں۔ اس کے علاوہ آن دی گراؤنڈ اور آف دی گراؤنڈ بہترین مظاہرے پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :