Live Updates

جھوٹ بولنے والا شخص وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟آج مزید انکشاف کروں گا: عمران خان

پیر 8 ستمبر 2014 20:33

جھوٹ بولنے والا شخص وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟آج مزید انکشاف کروں گا: ..

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے پاکستانیوں پر ظلم کیامگر پچھلے 26 دن سے پاکستانی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کے شرکاءسے مختصر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کوئی ٹیکس چور یا اسمبلی میں جھوٹ بولنے والاشخص کیسے ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے؟عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ آج ساڑھے نو بجے نواز شریف کے بارے میں مزید انشاف کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :