Live Updates

انتخابی دھاندلی، فافین کی جانب سے عمران خان کے الزامات کی تصدیق

پیر 8 ستمبر 2014 22:08

انتخابی دھاندلی، فافین کی جانب سے عمران خان کے الزامات کی تصدیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) پاکستان میں انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے والے خودمختار ادارے ’فافین‘ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بہت سی مشکوک چیزیں سامنے آئی تھیں اور ان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش بھی کیا گیا تھا مگرا لیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہوا اور اس ضمن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فافین کے ممبر سرور باری نے ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حلقہ این اے 266میں ووٹوں کی تعداد کامیابی کے تناسب سے کم تھی اور اس حلقے میں حیران کن طور پر 25000سے زائد ووٹ مسترد کر دئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اسی حلقے سے میر ظفر اللہ خان جمالی کامیاب ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی نگرانی کے لئے 400مانیٹرز مقرر کئے گئے مگر آج تک ان کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، ہم نے کئی بار اس کا مطالبہ کیا مگر الیکشن کمیشن نے کان نہیں دھرے۔

سرور باری نے ڈاکٹر عبد المالک کے حلقے سے متعلق کہا کہ وہاں بھی بہت سے مسائل سامنے آئے تھے۔ ممبر فافین نے بتایا کہ الیکشن کے دوران پابندی کے باوجود 1600 غیر قانونی تقرریاں کی گئیں جبکہ قومی اسمبلی کے 93حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹوں اور ختمی ووٹر لسٹ میں فرق تھا۔ اس کے علاوہ پریزائیڈنگ افسران نے کئی پولنگ اسٹیشن ضم بھی کئے اور 93حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ اسکیم تبدیل کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :