پی این ایس ڈاک یارڈ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 1افسر شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

پیر 8 ستمبر 2014 23:43

پی این ایس ڈاک یارڈ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 1افسر شہید، 2 دہشتگرد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) کراچی میں ہفتے کی رات پی این ایس ڈاک یارڈ پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ نیوی ترجمان کا کہناہے جھڑپ میں پاک بحریہ کا ایک افسر شہید آٹھ اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو دہشت گرد مارے گئے اور چار گرفتار کر لئے گئے۔پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں ہفتے کی رات پی این ایس ڈاک یارڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے بحریہ کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں پاک بحریہ کا ایک افسر شہید اور آٹھ اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ جھڑپ کے دوران پی این ایس ڈاک یارڈ کی تنصیبات محفوظ رہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں سے تفتیش کے بعد انٹیلی جینس ایجنسیوں نے چھاپے مارے اور چھاپوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے شرپسندوں کے متعدد ساتھی گرفتار کر لئے گئے چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :