رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد نااہل قرار

منگل 9 ستمبر 2014 14:32

رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد نااہل قرار

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ مولوی آغا محمد گزشتہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان) کے ٹکٹ پر این اے 261 پشین ۔ زیارت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں ان کے حریف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عیسیٰ روشان نے مولوی آغا محمد کی کامیابی کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبیونل نے مولوی آغا محمد کی ڈگری کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں نااہل قرار دیتے یوئے ان کے حلقے میں فوری طور پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :