ہیڈ تریموں کو بچانے کیلئے حفاظتی بندوں میں شگاف ڈال دیئے گئے ہیں: خواجہ آصف

منگل 9 ستمبر 2014 14:36

ہیڈ تریموں کو بچانے کیلئے حفاظتی بندوں میں شگاف ڈال دیئے گئے ہیں: خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء)وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ ہیڈ تریموں کو بچانے کیلئے حفاظتی بندوں میں شگاف ڈال دیئے گئے ہیں۔صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سیلاب کے نقصان میں کمی کی جا سکتی ہے۔ سیلاب اور بارشوں سے 328 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔

ان کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔5 ستمبر کو منگلا میں پانی کا بہاؤ تین گنا بڑھ گیا۔ اب تک 8 لاکھ 61 ہزارکیوسک پانی ہیڈمرالہ سے گزر چکا ہے۔منگلا میں پانی بڑھنے پر 5 ستمبر کو 5 لاکھ کیوسک پانی خارج کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کی 7 یونین کونسلز زیر آب آ گئی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی شدید بارشیں ہوئیں۔سیلاب سے گوجرانوالہ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

سیلاب اور بارشوں سے آٹھ ستمبر تک 328 ہلاکتیں ہوئیں ، 1053 گائوں، تین لاکھ پچیس ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں تباہ ہوئیں۔ سیلاب سے چار لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی۔ متاثرین کی مدد کے لیے 217 ریلیف کیمپ کام کر رہے ہیں جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔485 ہیلتھ کیمپ بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔