ایفی ڈرین کیس ‘حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان پرفردجرم عائد نہ ہوسکی

منگل 9 ستمبر 2014 15:25

ایفی ڈرین کیس ‘حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان پرفردجرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء)ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت ایٹھ ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت چھ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے دو ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ جس کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی۔ کیس میں حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی۔