ریما کے ہاں بچے کی پیدائش نہیں ہوئی، اسی ماہ متوقع ہے، ترجمان

منگل 9 ستمبر 2014 15:57

ریما کے ہاں بچے کی پیدائش نہیں ہوئی، اسی ماہ متوقع ہے،  ترجمان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء)اداکارہ ریما کے ترجمان نے ان کے ماں بننے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے اور ہم اسے نہیں چھپائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جیسے ہی کوئی خبر آئے گی تو ہم سب سے پہلے میڈیا کو بتائیں گے، ریما نے شادی چھپ کر نہیں کی تھی اور بچے کی خوشخبری کو بھی نہیں چھپایا جائے گا، میڈیا کو خبر تصدیق کے بعد شائع کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ریما کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بچے کی خوشخبری کسی بھی وقت آسکتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ہی ریما ماں بننے کی سعادت حاصل کرلے۔ واضح رہے کہ اداکارہ ریما نے کچھ عرصہ قبل امریکہ میں مقیم ایک ڈاکٹر سے شادی کی تھی اور آج کل وہیں مقیم ہیں۔