لاہور میں مسجد کی چھت گر گئی، 2 جاں بحق، متعدد دب گئے

منگل 9 ستمبر 2014 16:47

لاہور میں مسجد کی چھت گر گئی، 2 جاں بحق، متعدد دب گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) لاہور کے علاقے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے 2 نمازی جاں بحق جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری لاہور کے علاقے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب چکے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ملبے کو ہٹانے کیلئے کرین کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق اب تک مسجد کے ملبے سے 2 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ زخمی افراد کو سروسز ہسپتال داخل کر وا دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں‌ محمد شہباز شریف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امدادی کاموں‌ کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :