خیرپور،محکمہ آبپاشی کے افسر کے خلاف 16 لاکھ روپے ہضم کرنے کے الزام کے تحت پٹیشن داخل

منگل 9 ستمبر 2014 21:52

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء)محکمہ آبپاشی کے افسر کے خلاف 16 لاکھ روپے ہضم کرنے کے الزام کے تحت پٹیشن داخل، گمبٹ کے رہائشی اظہر حسین لاڑک کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے افسر عبدالعلی منگریو کے خلاف ملازمت کے لیے 16 لاکھ روپے رشوت لیکر ملازمت نہ دلانے اور رقم ہضم کرنے کے خلاف خیرپور کی عدالت میں پٹیشن داخل کرادی گئی ہے۔