لاہورمیں مسجد کی چھت گرنے سے 12 نمازی شہید، متعدد زخمی

منگل 9 ستمبر 2014 22:05

لاہورمیں مسجد کی چھت گرنے سے 12 نمازی شہید، متعدد زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر۔2014ء) داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرنے سے 12 نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر واقع جامع مسجد حنفیہ نشتر ٹاؤن میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی کہ مسجد کا مینار چھت پر گرگیا۔ جس سے مسجد کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہوگئی، چھتیں گرنے سے امام مسجد سمیت 40 سے زائد نمازی ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ہیوی مشنری اور مقامی افراد کی مدد سے لوگوں کو نکال کر اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔ ملبے سے اب تک 12 افراد کی لاشیں اور6 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکالا جاچکا ہے جبکہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملبے سے نکالے گئے افراد میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کے طوفانی دوروں کے بعد وزیراعلی شہباز شریف جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا خود جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5، 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ روز موسلاھاربارشوں کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں گرنے سے کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کئی عمارتیں انتہائی مخدوش ہونے کی وجہ سے خطرناک بھی قراردی جاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :