شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشتگرد ہلاک

بدھ 10 ستمبر 2014 11:37

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں ہی کلئیرنس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :