غیر ملکیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے پر سعودی حکومت برہم

بدھ 10 ستمبر 2014 13:47

غیر ملکیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے پر سعودی حکومت برہم

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء)سعودی شوریٰ کونسل نے ملازمین کی بھرتی کیلئے غیر ملکی ماتحت کنٹریکٹروں پر انحصار کرنے والی کمپنیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی شہریوں کیلئے زیادہ ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

شوریٰ کے ارکان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بڑی سعودی کمپنیوں کی طرف سے ملامتوں کا اختیار غیر ملکیوں کی کنٹریکٹ کمپنیوں کو دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس روایت کی وجہ سے 2013ءکے مقابلے میں اس سال غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب بے روزگار سعودیوں کی تعداد 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 622000 ہوچکی ہے۔ شوریٰ نے وزارت افرادی قوت سے اس اضافے کی وجہ بھی طلب کرلی ہے کیونکہ سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے مختلف پروگراموں کے باوجود ان کی بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔