دنیا کی مہنگی ترین 50 کروڑ ڈالر سے تیار ہونے والی ویڈیو گیم آ گئی
بدھ 10 ستمبر 2014 14:52
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) ڈیسٹینی نام کی یہ ویڈیو گیم 50 کروڑڈالر کی لاگت سے تیار کی گی ہے ، اور یہ رقم ہالی وڈ کی مہنگی ترین فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ گیم ویڈیو گیم کی تاریخ کے سب سے زیادہ آرڈرز کا ریکارڈ پہلے ہی توڑ چکی ہے۔ اس ویڈیو گیم میں اگلے سات سو سالوں میں انسان اور خلائی مخلوق کے درمیان ہونے والی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔ ڈیسٹینی ہالی وڈ کی مہنگی ترین فلم سے بھی مہنگی تیار ہوئی ہے۔ اب تک کی ہالی وڈ کی سب سے مہنگی بلاک بسٹر فلم اوتار ہے جو کہ صرف ساڑھے سات کروڑ ڈالر میں تیار ہوئی تھی۔ اس سے پہلے سب سے مہنگی وڈیو گیم تیار کرنے کا ریکارڈ 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تھا ، جو پچھلے سال ، گرینڈ تھیفٹ آٹو فائیو تھی۔
(جاری ہے)
تاہم یہ گیم اس سے لگ بھگ دگنی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔
اس کو جس طرح ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہے ، اس کا بزنس بھی زبردست ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، اور اس کو تیار کرنے والوں کا اندازہ ہے کہ پہلے سال یہ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کما لے گی۔ یاد رہے کہ آج کل وڈیو گیم کی گلوبل مارکیٹ 80 ارب ڈالر جنریٹ کر رہی ہے ، اورجس طرح ڈیسٹینی کو مستقبل کی جنریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اس لئے اس پر لگے ہوئے پچاس کروڑ ڈالر اربوں ڈالر کی صورت میں واپس آئیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.