شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین چینی سفیر سے ملاقات کیلئے روانہ

بدھ 10 ستمبر 2014 19:15

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین چینی سفیر سے ملاقات کیلئے روانہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورے سے متعلق تحفظات دور کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین چینی سفیر سے ملاقات کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جو چینی صدر کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پاک چین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تحریک انصاف پاک چین دوستی کو پروان چڑھانا چاہتی ہے، دھرنے اور احتجاج چینی صدر کے ورے میں ہرگز رکاوٹ نہیں ہیں۔ چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں چینی صدر کے دورے سے متعلق تحفظات دور کئے جائیں گے