Live Updates

شیخ رشید احمد نے عمران خان کی سول نافرمانی تحریک مستردکردی

جمعرات 11 ستمبر 2014 12:59

شیخ رشید احمد نے عمران خان کی سول نافرمانی تحریک مستردکردی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کی سول نافرمانی تحریک مستردکرتے ہوئے بجلی کا بل ادا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا اگست 2014ءکا بل 57ہزار 711روپے تھاجواُنہوں نے خاموشی سے اداکردیا اور اُسی میں عافیت سمجھی ۔

(جاری ہے)

نام ظاہرنہ کرنے پر شیخ رشید احمد کے قریبی ذرائع کاکہناتھاکہ عمران خان تودھرنے میں موجود ہیں لیکن واپڈا نے کنکشن کاٹ دیئے تو اذیت میں مبتلا ہونے سے بہترہے کہ بروقت بل اداکردیئے جائیں ۔ شیخ رشید کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد حفیظ نے بھی 31 ہزار 163 روپے کا بل جمع کرا دیا۔ (ق) لیگ کے رہنما راجہ بشارت نے بجلی کے 4 بل جمع کرائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :