میٹھے پانی کی جھیلوں پر بااثر وڈیروں کے قبضے کے خلاف فشر فوک فورم سانگھڑ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 13:06

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) میٹھے پانی کی جھیلوں پر بااثر وڈیروں کے قبضے کے خلاف فشر فوک فورم سانگھڑ کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ سیکڑوں ماہی گیروں‘ خواتین‘ بچوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فشر فوک فورم سانگھڑ کے صدر حسین ملاح‘ رمضان ملاح‘ عابد مری‘ میر حسن مری ودیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانگھڑ کی میٹھے پانی کی جھیلوں پتن ڈونگریو‘ سنھیڑو‘ توگاچو ودیگر پر علاقے کے بااثر وڈیروں کا قبضہ ہے‘ ماہی گیر جس کے پاس مچھلی مارنے کے لائسنس ہونے کے باوجود روزگار کرنے نہیں دیا جاتا‘ بے گناہ ماہی گیروں کو گرفتار کیا جاتا ہے‘ جھیلوں پر قبضہ کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

احتجاجی ریلی میں مختلف علاقوں کے ماہی گیر خواتین بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :