کراچی میں قاتل پھر موت بانٹنے لگے؛ جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

جمعرات 11 ستمبر 2014 13:32

کراچی میں قاتل پھر موت بانٹنے لگے؛ جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) روشنیوں کے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے اندھیرے دور ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ شہر قائد میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی کی جان نہ جاتی ہو ۔ ٹارگٹ کلرز کو لگام ڈالنے میں اب تک کامیابی نہیں ہوسکی ۔ پرتشدد اور فائرنگ کے واقعات میں مزید گیارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔ کراچی میں سفاک قاتل بے لگام ہوگئے۔

نصیرآباد میں نائی کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کردی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں سلمان کاظمی نامی شخص زندگی ہار گیا۔

مقتول ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کارڈینیٹر بھی رہا ہے۔ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں چھتیس سالہ محمد ارشد اور عرفان جاں بحق سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاک کالونی، خدا کی بستی اور چاکیوڑا میں فائرنگ واقعات میں تین افراد دم توڑ گئے۔

ایف سی ایریا اور پاک کالونی میں بھی فائرنگ سے دو افراد کی جان گئی۔ جبکہ کارساز کے قریب نالے سے ایک شخص کی لاش ملی۔ جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :