Live Updates

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کے استعفیٰ تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 13:32

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کے استعفیٰ تک دھرنا جاری رکھنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استعفیٰ تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج کے 30 روز مکمل ہونے پر ہفتے کو یوم ملی یکجہتی منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، حکومت سے مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کمیٹی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا، جبکہ احتجاجی دھرنے کے 30 روز پورے ہونے پر ہفتہ (13 ستمبر) کو پی ٹی آئی ملک بھر میں یوم ملی یکجہتی بھی منائے گی۔

کور کمیٹی نے پی ٹی آئی پنجاب کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات