ایل پی جی کی قیمت میں دو دن میں پندرہ روپے اضافہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 18:02

ایل پی جی کی قیمت میں دو دن میں پندرہ روپے اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) ایل پی جی کی قیمت میں دو دن میں دوسری بار اضافہ۔ پانچ روپے فی کلو مہنگی ہونے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت مزید ساٹھ روپے بڑھ گئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو سلینڈر 60 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر 40 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مارکٹینگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹی فیکشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دو دنوں میں دوسری مرتبہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت 115 روپے فی کلوگرام، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ میں ایل پی جی کی قیمت 130 روپے فی کلوگرام، میرپور خاص، ملتان، بہاولپور میں ایل پی جی کی قیمت 135 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں ایل پی جی کی قیمت 150 روپے فی کلوگرام ہو گئی جبکہ مری، آزاد کشمیر میں ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :