پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کی بھارتی فلم میں غیر مہذب لباس میں پرفارمنس ، سنجیدہ حلقوں کا شدید ردعمل

ہفتہ 13 ستمبر 2014 11:49

پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کی بھارتی فلم میں غیر مہذب لباس میں پرفارمنس ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) پاکستان ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ و ماڈل عمائمہ ملک کی رواں ماہ نمائش کے لئے پیش کی جانے والی بھارتی فلم ” راجہ نٹور لال “ میں غیر مہذب لباس میں پرفارمنس پر سنجیدہ حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمائمہ ملک نے بھارتی فلم مین غیر مہذب لباس تن کر کے فلم کے گانوں پر پرفارم کیا جس کو دیکھ کر پاکستانی عوام اور سنجیدہ حلقوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست اور شہرت کی خاطر ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے اور ایسا کام کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے جو بعد میں شرمندگی کا باعث بنے ۔

متعلقہ عنوان :