حکومت تمام گرفتارشدگان کو رہا اور عمران و قادری کارکنوں کو قانون کو ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت کریں،رحمان ملک

ہفتہ 13 ستمبر 2014 17:10

حکومت تمام گرفتارشدگان کو رہا اور عمران و قادری کارکنوں کو قانون کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر داخالہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور فریقین کو چاہئے کہ وہ تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کریں،عمران خان اور طاہر القادری کارکنوں کو ہدایت کریں کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور حکومت گرفتار شدگان کو رہا کرے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایف ایٹ کچہری واقعہ کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو چاہئے کہ وہ کارکنوں سے کہیں کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں اور پرامن رہیں اور تمام مسائل گفت و شنید سے حل کریں تاکہ ماحول سازگار رہے۔

رحمن ملک نے حکومت کو بھی تجویز دی کہ کارکنوں کی گرفتاریوں سے بدنامی صرف اور صرف حکومت کی ہی ہوتی ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے تمام گرفتار کارکنوں کورہا کرے اور مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے اسے ختم نہیں ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگہ نے مذاکرات میں پہلے بھی ڈیڈ لاک ختم کرایا تھا اور اب بھی کوشش جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :