مفاد پرستوں کی کلاس گندے ٹوکرے میں اکٹھی ہو رہی ہے ، شیخ رشید احمد

ہفتہ 13 ستمبر 2014 17:15

مفاد پرستوں کی کلاس گندے ٹوکرے میں اکٹھی ہو رہی ہے ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفاد پرستوں کی کلاس گندے ٹوکرے میں اکٹھی ہو رہی ہے ، ہم کارکنوں کو کنٹرول کررہے ہیں مگر حکومت عوام کو تشدد پر اکسا رہی ہے جس سے حالات خراب ہونگے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 144انگریز کا قانون ہے جسے استعمال کرکے حکومت اپنا بچاؤ کررہی ہے مگر اس طرح اسمبلی عوام سے ٹکرا رہی ہے عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم کارکنوں کو کنٹرول کررہے ہیں مگر دوسری طرف حکومت عوام کو تشدد پر اکسا رہی ہے جس سے خدشہ ہے کہ یہ پرامن تحریک کہیں پرتشدد نہ ہوجائے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ دھرنے میں آئسکریم بیچنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے راولپنڈی اسلام آباد میں سینکڑوں موٹر سائیکل تھانوں میں بند کردیئے گئے ہیں لیکن اس طرح حکومت اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی اور لوگوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوتا سمندر دھرنے میں شرکت کریگا

متعلقہ عنوان :