پشاور سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بدتر صورتحال اور لوڈ شیڈنگ، 478صنعتی یونٹس بند ،

صنعتی یونٹس بند ہونے سے چار لاکھ سے زائدافراد بے رو ز گار ہو چکے

ہفتہ 13 ستمبر 2014 19:09

پشاور سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بدتر صورتحال اور لوڈ شیڈنگ، 478صنعتی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بدتر صورتحال اور لوڈ شیڈنگ کے باعث 478صنعتی یونٹس بند پڑے ہیں ۔ صنعتی یونٹس کے بند ہونے کے باعث چار لاکھ سے زائدافراد بے رو ز گار ہو چکے ہیں اور زیادہ تر افراد روز گار کے سلسلے میں پنجاب ، سندھ اور افغانستان منتقل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور ، چارسدہ، صوابی ،مردان ، نوشہرہ ، ہری پور، سوات ، سمیت صوبے کے مختلف انڈسٹریل ایریا میں مختلف فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں قائم دو ہزار 299صنعتی یونٹس میں 478صنعتی یونٹس بند ہیں ۔ بعض صنعتی یونٹس ایسے ہیں جو مسائل اور مشکلات کی وجہ سے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام نہیں کر رہے ہیں ۔ صنعتی یونٹس کے بند ہونے کی سب سے بڑی وجہ امن وامان کی صورتحال ، لوڈ شیڈنگ اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے مناسب پالیسی اور سہو لیات نہ دینے بتایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :