خیرپور،بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کررہی،

ملزمان کی دھمکیوں کے بعد اہلخانہ سمیت ٹھری میرواہ سے خیرپور منتقل ہوگیا ہوں، مقتول کے والد کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 13 ستمبر 2014 20:45

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کررہی، ملزمان کی دھمکیوں کے بعد اہلخانہ سمیت ٹھری میرواہ سے خیرپور منتقل ہوگیا ہوں، مقتول کے والد کی صحافیوں سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق ٹھری میرواہ کے علاقے بوذدار وڈا میں 8 ماہ قبل حافظ قرآن 17 سالہ عمار احمد چنا کو قتل کرکے لاش میرواہ کینال میں پھینک دی گئی تھی جس کا مقدمہ قتل ٹھری میرواہ تھانے میں ملزمان غلام سرور بوزدار، امتیاز،ظہور راجہ، قیصر رضا، خمیسو جوی، اعجاز شاہ اور رمز علی انصاری کے خلاف درج کرایا گیا تھا لیکن پولیس نے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا، ملزمان کی والد مختار علی چنا کو مقدمہ واپس نہ لینے پر جان سے مارنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں، جس کے خوف سے اہلخانہ سمیت آبائی گھر چھوڑ کر خیرپور منتقل ہوگیا، میڈیا کے ذریعے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ فراہم کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزادی جائے۔

متعلقہ عنوان :