ہنگو :پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ ،ایک اہلکار شہید تین زخمی

پیر 15 ستمبر 2014 11:46

ہنگو :پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ ،ایک اہلکار شہید تین زخمی

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک خود کش بمبار کا سر جائے حادثہ سے مل گیا ہنگو کی تحصیل ٹل میں دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا ، خودکش دھماکے اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تحصیل ٹل میں دہشت گردوں نے صبح سویرے پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا ، دہشت گردوں اور پولیس کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

ایک خودکش حملہ آور نے تھانے کے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری اور سکیورٹی فورسز کے آنے پر حملہ آور فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ زخمی خودکش بمبار کی تلاش جاری ہے ۔ کالعدم تحریک طالبان انصار المجاہدین نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :