انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 25 کروڑ پاؤنڈ کی کشتی خرید لی

پیر 15 ستمبر 2014 14:33

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 25 کروڑ پاؤنڈ کی کشتی خرید لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)گزشتہ ماہ شادی کے رشتے میں منسلک ہونے والی ہالی ووڈ سپر اسٹار جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 25 کروڑ پاؤنڈ کی ایک پر آسائش کشتی خرید لی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کو گزشتہ ماہ شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ اٹلی کے جزیرے مالٹا پر اس پر آسائش کشتی پر دیکھا گیا جس کی مالیت 25 کروڑ پاؤنڈ ہے جب کہ ہالی ووڈ سپر اسٹارز اس کشتی میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنے کے لئے مزید 2 لاکھ پاؤنڈ خرچ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کے ڈیک کا فرش قیمتی اٹالین ماربل کا بنوایا جائے گا جب کہ کشتی میں ایسی جدید ٹیکنالوجی بھی ہو گی جو چوری چھپے فوٹو گرافی کرنے والوں کی موجودگی کا بھی بتائے گی۔

واضح رہے کہ 39 سالہ انجلینا جولی اور 50 سالہ بریڈ پٹ نے کافی عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ فرانس میں خاموشی سے شادی کی ہے۔