آسٹریلیا میں سطح سمندر پر ہوا میں معلق مکان،توجہ کامرکز بن گیا

پیر 15 ستمبر 2014 14:56

آسٹریلیا میں سطح سمندر پر ہوا میں معلق مکان،توجہ کامرکز بن گیا

کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) سنگلاخ پہاڑوں کی چوٹیوں پر لوگوں کی رہائش گاہیں کوئی نئی بات نہیں لیکن سطح زمین سے اوپر ہوا میں معلق مکان یقیناًآپ نے بھی نہیں دیکھا ہو گا۔ جی ہاں! آسٹریلیا میں سمندر کے کنارے ایک چٹان سے معلق پانچ منزلہ مکان یقیناًایک حیران کن بات ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندر کے کنارے ہوا میں ملعلق مکان کو لوہے کے مضبوط ستونوں کے ساتھ پہاڑ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کا منفرد مکان \"موڈ اسکیپ\" نامی ایک تعمیراتی فرم کا ڈیزائن کردہ ہے جس میں داخلے کے لیے نیچے سے نہیں بلکہ چھت کی طرف سے راستہ ہے۔ پہاڑ کے اوپر سے آتے ہوئے مکان کی چھت کے ساتھ گیراج ہے، جہاں سے سیڑھیوں کے ذریعے نیچے کی منزلوں کو راستہ جاتا ہے۔دوسرے کمروں میں ڈرائنگ روم، بیڈ روم کھانا کھانے کے لیے ایک بڑا ہال، ورزش کے لیے گیلری، فوارے، واش رومز، تقریبات کے لیے خصوصی ہال اور کچن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :