Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے لیگل ایڈوزئر کے گھر چھاپے مارنے سے روک دیا

پیر 15 ستمبر 2014 15:55

لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے لیگل ایڈوزئر کے گھر چھاپے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے لیگل ایڈوزئر کے گھر چھاپے مارنے سے روک دیا ،لاہورہائیکوڑت کے جسٹس قاسم کے روبرو تحریک انصاف کے وکلا نے موقف اختیار کیاکہ شاہدرہ پولیس نے اعلی حکام کی ہدیات پر تحریک انصاف کے سنئیر لیگل ایڈوئزرجنیدرضا کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پرمتعدد مرتبہ چھاپے مارے جس سے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیاگیا جو قانون کی واضح خلاف ورزی ہے حالانکہ جنیدرضا کسی مقدمہ میں مطلوب بھی نہیں عدالت نے پولیس کو جنیدرضا کے گھر چھاپے مارنے سے روکنے کاحکم جاری کرتے ہوئے کل ڈی آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او لاہور سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات