سکھر، ایک شخص اپنی بیٹی کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے داماد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

پیر 15 ستمبر 2014 18:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) روہڑی کے علاقہ آدھی ٹکری کے علاقہ مکین شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے منظور احمد شیخ نے اپنی بیٹی مسمات حضوراں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے اپنے داماد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ایک سال قبل کشمورکے رہائشی بخشو شیخ کیساتھ اپنی بیٹی مسمات حضوراں کی شادی کی تھی شادی کے کچھ دن بعد اس نے میری بیٹی کو غلط کاموں کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا انکار کی صورت میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا شوہر کے مظالم سے تنگ آکر میری بیٹی حضوراں میرے گھر روہڑی پر آگئی کچھ دن قبل اسکے شوہر بخشو نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر پر حملہ کر دیا اور میری بیٹی جو کے اسکی بیوی ہے اسکو اغواء کرنے کی کوشش کی اہل محلہ کی مداخلت پر بخشو اور اسکے ساتھی فرار ہو گئے پولیس کو اطلاع تاہم پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو شوہر کی زیادتیوں سے بچاتے ہوئے اسے طلاق دلوائی جائے اور بخشو شیخ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :