راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

پیر 15 ستمبر 2014 20:49

راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں آج سے پھر دو روز تک بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک پنجاب بھر سمیت جڑواں شہروں میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارشوں نے جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے جس میں پنجاب بھر سمیت11افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ روز کی طرح آج پھر تیز اورطوفانی بارش کا امکان ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :