بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والے بے نظیر انکم کارڈ کے پن کوڈ میں غلطیاں بیوہ خواتین پریشان، سینکڑوں خواتین کا مختلف مقامات پر احتجاج

پیر 15 ستمبر 2014 22:14

بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والے بے نظیر انکم کارڈ کے پن کوڈ میں غلطیاں ..

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والے بے نظیر انکم کارڈ کے پن کوڈ میں غلطیاں بیوہ خواتین پریشان انتظامیہ خاموش سینکڑوں خواتین کا مختلف مقامات پر احتجاج و دھرنا یو بی ایل بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ کے افسران کے خلاف نعرے بازی کی سندھ بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے غریب بیواہ خواتین کو اپنا گھر چلانے کے لیے ہر تین ماہ بعد 4500روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے جو بے نظیر انکم کارڈ کے ذریعے نکلوانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی مگر افسوس کے ساتھ یو بی ایل بینک عملے کی غفلت اور بے نظیر انکم سپورٹ کے افسران کی ملی بگھت کے باعث غریب اور بیواہ خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ان کو ملنے والے کارڈ کے پن کوڈ غلط ہیں جس کو صحیح کروانے کے لیے خواتین روازنہ یو بی ایل بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہیں جس کے بعد سینکڑوں خواتین نے اس پریشانی سے تنگ آکر حیدرآباد میر پورخاص روڈ ،کیریا شاخ و دیگر علاقوں میں بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ کے افسران و عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھر نا دیا جس کی وجہ سے اندرون سندھ چلنے والی ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑاحتجاج کرنے والی خواتیں نے میڈیا کو بتایا کہ یوبی ایل بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ کے افسران ہمیں بلاجواز تنگ کر رہے ہیں اور پن کوڈ صحیح نہیں کر کے دیتے جس سے ہم سخت پریشان ہیں بعدازاں اسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او افضل مگسی کی یقین دہانی پر خواتین پر امن طور پر منتشر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :