سیلابی ریلا سندھ کی جانب گامزن،سرکی، شیخانی بند ٹوٹنے سے درجنوں دیہات زیر آب

منگل 16 ستمبر 2014 11:32

سیلابی ریلا سندھ کی جانب گامزن،سرکی، شیخانی بند ٹوٹنے سے درجنوں دیہات ..

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) دریائے چناب کا بڑا سیلابی ریلا رحیم یار خان سے گزرتا ہوا سندھ میں داخل ہو رہا ہے ، دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے ، علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ دریائے چناب کا بےقابو سیلابی ریلا تباہی مچاتا دریائے سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح 4 لاکھ 30 ہزار کیوسک سے بڑھنے کے بعد اردگرد کے تمام علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملتان ، مظفر گڑھ ، علی پور، سِیت پور ، چاچڑاں شریف پہنچ گیا ہے ۔ چاچڑاں شریف میں پانی کی سطح 2 لاکھ 70 ہزار 529 کیوسک ہے جبکہ پانی کی سطح بڑھنے کا بھی امکان ہے ۔ سیلابی ریلا رحیم یار خان سے گزرتا ہوا آج رات سندھ میں داخل ہو جائے گا ۔ رحیم یار خان میں پانی کا بہاؤ ساڑھے چار لاکھ کیوسک سے زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔ دریائے چناب پر ہیڈ قادر آباد سے ہیڈ پنجند کے قریب متعدد بند توڑنے سے پانی کے بہاؤ میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر 4 سے 5 لاکھ کیوسک گزرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :