خیبر ایجنسی میں فورسز کی بمباری ، 20شدت پسند ہلاک، 5ٹھکانے تباہ

منگل 16 ستمبر 2014 11:35

خیبر ایجنسی میں فورسز کی بمباری ، 20شدت پسند ہلاک، 5ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کی بمباری میں20شدت پسند ہلاک اور ان کے 5ٹھکانے تباہ ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقوں تور درہ اور دوہ توئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے شدت پسندوں کے 5ٹھکانے تباہ اور 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،ادھرعلاقے میں جیٹ طیاروں کی پروازیں اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ ادھر پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ نے بھی کا روا ئی کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا کہ اس میں دہشتگر دو ں کے زیر استعما ل دو اسلحہ ڈپو بھی تبا ہ ہو گئے ہیں واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں بھی پاک فوج اور فضائیہ مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :