دفعہ 144 کے نفاذ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہائیکورٹ طلب، تبدیلی آ گئی ہے، شاہ محمود
منگل 16 ستمبر 2014 11:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل کو اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ میں کل بدھ کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین بنام وفاق کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل شیراز رانجھا‘ فرخ ڈال اور شوکت محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد پرامن مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت لاہور سے اسلام آباد کی جانب تحریک انصاف نے اگست کے شروع میں لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز کیا اور اسلام آباد کی انتظامیہ سے اجازت لے کر باقاعدہ دھرنا دیا۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں غیرقانونی طور پر کی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے قائدین کی پکڑدھکڑ بھی غیرقانونی طور پر کی جارہی ہے۔ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے کہنے پر سیاسی مقاصد کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے ہمارے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ریکارڈ سمیت کل بدھ کو طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین‘ رکن قومی اسمبلی اسد عمر‘ ڈاکٹر عارف علوی‘ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی کل بدھ کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آئین و جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور عدالتوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے غیرقانونی طور پر لگائے گئے کنٹینر ہٹانے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر پولیس و اسلام آباد انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی باقاعدہ درخواست دائر کرے گی۔ پی ٹی آئی کسی بھی ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کرتی۔ پرامن احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.